عثمان بزدارکالاہور کےعلاقوں کادورہ، لاک ڈاؤن کی صورتحال کا جائزہ

اپ ڈیٹ 03 اپريل 2020 05:21pm
فائل فوٹو

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور شہر اور گردونواح کے علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

لاک ڈاون کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج لاہور شہر اور گردونواح کے علاقوں کا فضائی دورہ کیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے فضائی دورے کے دوران  بند مارکیٹوں اورکمرشل سینٹرز کا بھی مشاہدہ کیا۔

سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابراورمارکٹیں سنسان نظر آنے پر عثمان بزدار نے حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات پر پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھا کہ عوام کی صحت اورجان کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کیے  گئے ہیں ،پولیس،پاک فوج اوررینجرز مثالی کردارادا کررہے ہیں،پنجاب کے ہر شہری کو کورونا سے بچانا ان کا مشن ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد کردہ پابندیوں پر عملدرآمدکرنے پر ٹرانسپورٹر اورتاجربرادری کا شکریہ بھی ادا کیا۔